الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ خِفَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ .
قیامت کے دن کا مومنین کے لیے ہلکا ہونا
حدیث نمبر: 18350
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَجْتَمِعُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ: أَيْنَ فُقَرَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَمَسَاكِينُهَا؟ فَيَقُومُونَ فَيَقُولُ: مَاذَا عَمِلْتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، ابْتُلِينَا فَصَبَرْنَا، وَوَلَّيْتَ الْأُمُورَ وَالسُّلْطَانَ غَيْرَنَا. فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: صَدَقْتُمْ - أَوْ نَحْوَ هَذَا - فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِزَمَانٍ. وَيَبْقَى شِدَّةُ الْحِسَابِ عَلَى ذَوِي الْأُمُورِ وَالسُّلْطَانِ". قَالُوا: فَأَيْنَ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" يُوضَعُ لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ، يُظَلِّلُ عَلَيْهِمُ الْغَمَامُ، يَكُونُ ذَلِكَ الْيَوْمَ أَقْصَرَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مِنْ سَاعَةٍ مِنْ نَهَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي كَثِيرٍ الزُّبَيْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ قیامت کے دن اکٹھے ہو گے، تو یہ کہا: جائے گا: اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے، ان سے دریافت کیا جائے گا: تم نے کیا عمل کیا؟ وہ جواب دیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا تو ہم نے صبر سے کام لیا، تو نے امور اور حکومت کا نگران ہمارے علاوہ دوسروں کو بنایا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے سچ کہا: ہے، راوی کو شک ہے، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ لوگ دوسرے لوگوں سے ایک مخصوص عرصہ پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور حساب کی شدت ان لوگوں کے لیے باقی رہ جائے گی (یعنی جو دنیا میں امور اور حکومت سے متعلق افراد تھے)۔ لوگوں نے دریافت کیا: اُس وقت مومنین کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے لیے نور سے بنے ہوئے منبر رکھے جائیں گے، ان پر بادل سایہ کر دیں گے اور وہ (یعنی قیامت کا) دن مومنین کے لیے (دنیا کے) دن کے ایک پہر سے زیادہ مختصر ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوکثیر زبیدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18350]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوکثیر زبیدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (211/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18350 in Urdu