🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْبَعْثِ .
دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18356
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُحْشَرُ النَّاسُ فَيُنَادِي مُنَادٍ: أَلَيْسَ عَدْلًا مِنِّي أَنْ أُوَلِّيَ كُلَّ قَوْمٍ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ؟ ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُمْ آلِهَتُهُمْ فَيَتَّبِعُونَهَا، حَتَّى لَا يَبْقَى أَحَدٌ غَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: لَا نَرَى إِلَهَنَا الَّذِي كُنَّا نَعْبُدُ، فَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". فَقِيلَ لِأَبِي بُرْدَةَ: وَاللَّهِ، لَسَمِعْتَ أَبَا مُوسَى يَذْكُرُ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا حشر کیا جائے گا (یعنی جب لوگ میدان محشر میں جمع ہوں گے) تو ایک منادی یہ کہے گا: کیا یہ میری طرف سے عدل نہیں ہے؟ کہ میں ہر قوم کو اس کے حوالے کر دوں، جس کی وہ عبادت کیا کرتے تھے پھر ان کے معبود ان کے سامنے لائے جائیں گے اور وہ لوگ ان معبودوں کے پیچھے چلے جائیں گے، یہاں تک کہ اس امت کے علاوہ کوئی اور باقی نہیں رہے گا ان سے کہا: جائے گا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ جواب دیں گے: ہم نے اپنے معبود کو نہیں دیکھا، جس کی ہم عبادت کیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ ان کے سامنے تجلی کرے گا۔“ ابوبردہ سے کہا: گیا: کیا اللہ کی قسم آپ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اُس اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یہ کلمات انہوں نے تین مرتبہ کہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرات بن سائب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18356]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18356 in Urdu