الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18382
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدَّوَاوِينُ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَةٌ: فَدِيوَانٌ لَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِ شَيْئًا، وَدِيوَانٌ لَا يَتْرُكُ اللَّهُ مِنْهُ شَيْئًا، وَدِيوَانٌ لَا يَغْفِرُهُ اللَّهُ. فَأَمَّا الدِّيوَانُ الَّذِي لَا يَغْفِرُهُ اللَّهُ فَالشِّرْكُ بِاللَّهِ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ. وَأَمَّا الدِّيوَانُ الَّذِي لَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِ شَيْئًا فَظُلْمُ الْعَبْدِ نَفْسَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ، مِنْ صَوْمِ يَوْمٍ تَرَكَهُ، أَوْ صَلَاةٍ تَرَكَهَا، فَإِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ ذَلِكَ، وَيَتَجَاوَزُ إِنْ شَاءَ. وَأَمَّا الدِّيوَانُ الَّذِي لَا يَتْرُكُ اللَّهُ مِنْهُ شَيْئًا فَظُلْمُ الْعِبَادِ بَعْضِهِمْ بَعْضًا، الْقِصَاصُ لَا مَحَالَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى وَكَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دواوین (یعنی اعمال نامے) اللہ تعالیٰ کے پاس تین قسم کے ہوں گے، ایک دیوان وہ ہو گا جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کوئی پرواہ نہیں کرے گا، ایک دیوان وہ ہو گا جس میں سے اللہ تعالیٰ کوئی چیز نہیں چھوڑے گا اور ایک دیوان وہ ہو گا جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں کرے گا۔ جہاں تک اس دیوان کا تعلق ہے جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں کرے گا تو وہ (کسی کو) اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دے گا۔“ جہاں تک اس دیوان کا تعلق ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کوئی پرواہ نہیں کرے گا، تو وہ بندے کا اپنے اوپر وہ ظلم کرنا ہے جو اس کے اور اس کے پروردگار کے درمیان معاملات کے حوالے سے ہو، جیسے اس نے کسی دن کا روزہ ترک کر دیا ہو یا نماز ترک کر دی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا اور درگزر کرے گا، اگر وہ چاہے گا۔ جہاں تک اس دیوان کا تعلق ہے، جس میں سے اللہ تعالیٰ کوئی بھی چیز نہیں چھوڑے گا تو وہ بندوں کا ایک دوسرے پر ظلم کرنا ہے اس کا لازمی طور پر قصاص (یعنی بدلہ) ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: صدقہ بن موسیٰ نے ہمیں حدیث بیان کی اور وہ صدوق تھے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18382]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: صدقہ بن موسیٰ نے ہمیں حدیث بیان کی اور وہ صدوق تھے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18382]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (240/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25500»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18382 in Urdu