🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ : لَيْسَ أَحَدٌ يُنْجِيهِ عَمَلُهُ .
کوئی ایسا نہیں ہے، جس کا عمل اسے نجات دلوائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18436
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَبْدًا لَا ذَنْبَ لَهُ فَيَقُولُ اللَّهُ: بِأَيِّ الْأَمْرَيْنِ أَحَبَّ إِلَيْكَ أَنْ أَجْزِيَكَ، بِعَمَلِكَ أَمْ بِنِعْمَتِي عِنْدَكَ؟ قَالَ: يَا رَبِّ، إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي لَمْ أَعْصِكَ، قَالَ: خُذُوا عَبْدِي بِنِعْمَةٍ مِنْ نِعَمِي، فَمَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ إِلَّا اسْتَغْرَقَتْهَا تِلْكَ النِّعْمَةُ، فَيَقُولُ: رَبِّ، بِنِعْمَتِكَ وَرَحْمَتِكَ، فَيَقُولُ: بِنِعْمَتِي وَرَحْمَتِي". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْحِسَابِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایک بندے کو اُٹھائے گا، جس کا کوئی گناہ نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دونوں میں سے کون سی صورت تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ میں تمہارے عمل کے حساب سے تمہیں جزا دیدوں؟ یا جو میری نعمت تمہیں ملی تھی (اس کے حوالے سے حساب لوں؟) وہ بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو یہ جانتا ہے کہ میں نے کبھی تیری نافرمانی نہیں کی، پروردگار فرمائے گا: میرے بندے کو میری نعمتوں میں سے ایک نعمت کے عوض میں پکڑ لو! تو اس کی ہر ایک نیکی کو وہ نعمت حاصل کر لے گی، وہ بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار! اپنی نعمت اور اپنی رحمت (کے وسیلے سے مجھے معاف کر دے!) تو پروردگار فرمائے گا: میری نعمت اور میری رحمت (کی بدولت تمہیں نجات ملتی ہے)۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے حساب سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18436]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18436 in Urdu