الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِيزَانِ وَالصِّرَاطِ وَالْوُرُودِ .
میزان، پل صراط اور (جہنم پر) ”ورود“ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18441
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُحْمَلُ النَّاسُ عَلَى الصِّرَاطِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتَتَقَادَعُ بِهِمْ جَنَبَتَا الصِّرَاطِ تَقَادُعَ الْفَرَاشِ فِي النَّارِ، فَيُنَجِّي اللَّهُ تَعَالَى بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ". قَالَ:" ثُمَّ يُؤْذَنُ لِلْمَلَائِكَةِ، وَالنَّبِيِّينَ، وَالشُّهَدَاءِ أَنْ يَشْفَعُوا فَيَشْفَعُونَ، وَيُخْرِجُونَ فَيَشْفَعُونَ، وَيُخْرِجُونَ. زَادَ عَفَّانُ مَرَّةً: - وَيَشْفَعُونَ وَيُخْرِجُونَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مَا يَزِنُ ذَرَّةً مِنْ إِيمَانٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن لوگوں کو پل صراط پر لایا جائے گا اور اس پل کے دونوں پہلو ان لوگوں کو نیچے گرائیں گے جس طرح پتنگے آگ میں گرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جس کے بارے میں چاہے گا اپنی رحمت کے وسیلے سے اسے نجات عطا کر دے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر فرشتوں کو، انبیاء کو، شہداء کو شفاعت کرنے کی اجازت دی جائے گی وہ شفاعت کریں گے اور (لوگوں کو جہنم سے (نکالیں گے، وہ شفاعت کریں گے اور (لوگوں کو جہنم سے) نکالیں گے۔“ ایک مرتبہ عفان نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے: ”وہ شفاعت کریں گے (اور ایسے لوگوں کو جہنم سے) نکالیں گے، جن کے دل میں اتنا ایمان ہو، جو ذرے کے وزن جتنا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18441]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (929) أخرجه البزار فى المسند (3467) اخرجه احمد فى المسند ()، أخرجه مسند أحمد برقم: 19927، وأخرجه فتح الباري برقم: 6204، وأخرجه مسند البزار برقم: 3671، 3697، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 892»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18441 in Urdu