🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18459
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمًا فَلَمْ يَجِدْهُ، فَسَأَلَ امْرَأَتَهُ عَنْهُ - وَكَانَتْ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ - فَقَالَتْ: خَرَجَ بِأَبِي أَنْتَ عَامِدًا نَحْوَكَ، فَكَأَنَّهُ أَخْطَأَكَ فِي بَعْضِ أَزِقَّةِ بَنِي النَّجَّارِ، أَفَلَا تَدْخُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَدَخَلَ فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ حَيْسًا، فَأَكَلَ مِنْهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَنِيئًا لَكَ وَمَرِيئًا، لَقَدْ جِئْتَ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ آتِيَكَ فَأُهَنِّئَكَ وَأُمَرِّئَكَ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَارَةَ أَنَّكَ أُعْطِيتَ نَهْرًا فِي الْجَنَّةِ يُدْعَى الْكَوْثَرَ، قَالَ:" أَجَلْ. وَعَرْصَتُهُ يَاقُوتٌ وَمَرْجَانٌ، وَزَبَرْجَدٌ وَلُؤْلُؤٌ". قَالَتْ: أُحِبُّ أَنْ تَصِفَ لِي حَوْضَكَ بِصِفَةٍ أَسْمَعُهَا مِنْكَ، قَالَ:" هُوَ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ وَصَنْعَاءَ، فِيهِ أَبَارِيقُ مِثْلُ عَدَدِ النُّجُومِ، وَأَحَبُّ وَارِدِهَا عَلَيَّ قَوْمُكِ يَا بِنْتَ حَمْدٍ". - يَعْنِي الْأَنْصَارَ -. قُلْتُ: لَعَلَّهُ: يَا بِنْتَ قَهْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے، آپ نے انہیں (گھر میں) نہیں پایا، آپ نے ان کی اہلیہ سے ان کے بارے میں دریافت کیا، اس خاتون کا تعلق بنو نجار سے تھا، اس خاتون نے بتایا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، وہ آپ کی طرف جانے کے لئے ہی نکلے تھے، ہو سکتا ہے بنو نجار کی کسی گلی میں ان کا آپ سے سامنا نہ ہو پایا ہو، یا رسول اللہ! آپ اندر کیوں نہیں تشریف لاتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، اس خاتون نے آپ کی خدمت میں ”حیس“ پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بہت، بہت مبارک ہو، آپ تشریف لے آئے ہیں، ورنہ میرا آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کا اور آپ کو مبارکباد پیش کرنے کا ارادہ تھا، سیدنا ابوعمارہ رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) نے مجھے بتایا ہے کہ آپ کو جنت میں ایک نہر دی گئی ہے، جس کا نام کوثر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس کی زمین (یا اس کے کنارے کی زمین) یاقوت، مرجان، زبرجد اور موتیوں کی ہے، اس خاتون نے عرض کی: میری یہ خواہش ہے کہ آپ اپنے حوض کی صفت میرے سامنے یوں بیان کریں کہ میں وہ آپ سے سن لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایلہ اور صنعاء کے درمیانی فاصلے جتنا بڑا ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد جتنے ہیں اور وہاں آنے والوں میں، میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے، اے بنت حمد! (راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اے انصار سے تعلق رکھنے والی خاتون!)۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید روایت کے درست الفاظ یہ ہیں: ”اے بنت قہد!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18459]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3486) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2959)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2960»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 18459 in Urdu