🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18466
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا عَلَى الْحَوْضِ أَنْظُرُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ". قَالَ:" فَيُؤْخَذُ أُنَاسٌ مِنْ ذَوِيَّ فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي!". قَالَ:" فَيُقَالُ: وَمَا يُدْرِيكَ مَا عَمِلُوا بِعْدَكَ؟ مَا بَرِحُوا بَعْدَكَ يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ".
قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالْحَوْضُ مَسِيرَةُ شَهْرٍ، وَزَوَايَاهُ سَوَاءٌ، يَعْنِي: عَرْضُهُ مِثْلُ طُولِهِ، وَكِيزَانُهُ مِثْلُ نُجُومِ السَّمَاءِ، وَهُوَ أَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ، وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوض پر موجود ہوؤں گا اور اس بات کا جائزہ لوں گا کہ کون میرے پاس آتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے فاصلے پر کچھ لوگوں کو پکڑ لیا جائے گا (اور میرے پاس نہیں آنے دیا جائے گا) تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت میری امت! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یہ کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے کہ تمہارے بعد انہوں نے کیا عمل کیا تھا؟ تمہارے بعد یہ مسلسل ایڑیوں کے بل پلٹتے رہے تھے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حوض (کی لمبائی) ایک ماہ کی مسافت جتنی ہے اور اس کے دونوں گوشے بھی اسی طرح ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: یعنی اس کی چوڑائی بھی اس کی لمبائی جتنی ہے۔ ”اور اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں اور وہ (یعنی اس کا مشروب) مشک سے زیادہ خوشبو والا، دودھ سے زیادہ سفید ہے، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18466]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3479) اخرجه احمد فى المسند (384/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14701»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18466 in Urdu