🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18472
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا فَرَطٌ لَكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَرْضُهُ؟ قَالَ:" مَا بَيْنَ أَيْلَةَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - إِلَى مَكَّةَ، فِيهِ مَكَاكِيُّ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ، لَا يَتَنَاوَلُ مُؤْمِنٌ مِنْهَا فَيَضَعُهُ مِنْ يَدِهِ حَتَّى يَتَنَاوَلَهُ آخَرُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، قَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ: يُعْتَبَرُ حَدِيثُهُ إِذَا بَيَّنَ السَّمَاعَ مِنْ ثِقَةٍ، وَدُونَهُ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا اور میں دوسری امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا، تو تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارتے پھرو۔“ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس (حوض) کا حجم کتنا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جتنا ”ایلہ“ سے لے کر ”مکہ“ تک کا درمیانی فاصلہ ہے (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہوں گے، مؤمن ان میں سے کوئی برتن پکڑے گا اور پھر وہ اسے رکھے گا نہیں کہ اس سے پہلے کوئی دوسرا اسے پکڑ لے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیدہ بن اسود ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے کتاب الثقات میں یہ بات بیان کی ہے: اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا، جب یہ کسی ثقہ راوی سے سماع کی وضاحت کر دے، اور اس کے بعد والا راوی بھی ثقہ ہو، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18472]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3482)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18472 in Urdu