الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18489
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: فَقَالَا: ادْعُ اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَنَا فِي شَفَاعَتِكَ، فَقَالَ:" أَنْتُمْ وَمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا فِي شَفَاعَتِي". وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَلَكِنَّ أَبَا الْمَلِيحِ، وَأَبَا بُرْدَةَ لَمْ يُدْرِكَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.
امام أحمد کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں بھی اپنی شفاعت میں شامل کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اور جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دیتا ہو، وہ میری شفاعت میں ہو گا (یعنی اس کا مستحق ہو گا)۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن ابونجود کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے لیکن ابوملیح اور ابوبردہ، ان دونوں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18489]
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے لیکن ابوملیح اور ابوبردہ، ان دونوں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18489]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (404/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 18489 in Urdu