🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي ، فَيُقَالُ لِي : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، سَلْ تُعْطَهْ ، وَقُلْ تُسْمَعْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ : " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ : " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، وَأَقُولُ : أُمَّتِي ! فَيُقَالُ : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ : لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18508
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَيْهِمْ فَقَالَ لَهُمْ:" إِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - خَيَّرَنِي بَيْنَ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَفْوًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَبَيْنَ الْخَبِيئَةِ عِنْدَهُ لِأُمَّتِي". فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَخْبَأُ ذَلِكَ رَبُّكَ؟ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ خَرَجَ وَهُوَ يُكَبِّرُ فَقَالَ:" إِنَّ رَبِّي زَادَنِي مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، وَالْخَبِيئَةُ عِنْدَهُ".
فَقَالَ أَبُو رُهْمٍ: يَا أَبَا أَيُّوبَ، وَمَا تَظُنُّ خَبِيئَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَكَلَهُ النَّاسُ بِأَفْوَاهِهِمْ، فَقَالُوا: وَمَا أَنْتَ وَخَبِيئَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: دَعُوهُ، أُخْبِرْكُمْ عَنْ خَبِيئَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا أَظُنُّ، بَلْ كَالْمُسْتَيْقِنِ: إِنَّ خَبِيئَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقُولَ:" رَبِّ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، مُصَدِّقًا لِسَانُهُ قَلْبَهُ، فَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ نَاشِرٌ مِنْ بَنِي سَرِيعٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ نے ان سے فرمایا: ”میرے پروردگار نے مجھے یہ اختیار دیا کہ (یعنی میری امت کے) ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہو جائیں، جو معافی کے طور پر کسی حساب کے بغیر ہوں، یا یہ ہو کہ پروردگار کے پاس میں اپنی امت کے لئے (یعنی شفاعت) کو سنبھال کے رکھ لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کا پروردگار اسے سنبھال کے رکھے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے پھر آپ تشریف لائے تو آپ تکبیر کہہ رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے مجھے مزید یہ چیز عطا کی ہے کہ ہر ایک ہزار کے ہمراہ ستر ہزار مزید ہوں گے اور اس کے پاس سنبھال کے رکھوائی گئی چیز (یعنی شفاعت) بھی ہے۔ ابورہم نے کہا: اے سیدنا ابوایوب! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنبھال کے رکھوائی گئی چیز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ لوگ اسے اپنی زبانوں سے کھانے لگے (یعنی انہوں نے اسے سخت سست کہا) اور لوگوں نے کہا: تمہارا اللہ کے رسول کی سنبھال کے رکھی گئی چیز کے ساتھ کیا واسطہ؟ تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اُسے رہنے دو! میں تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنبھال کے رکھی گئی چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، جیسا کہ میرا گمان ہے، بلکہ جیسا کہ یقین ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنبھال کے رکھی گئی چیز یہ ہے کہ آپ یہ کہیں گے: اے میرے پروردگار! جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اس کی زبان اس کے دل کی تصدیق کرتی ہے، تو اُسے جنت میں داخل کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ناشر ہے جس کا تعلق بنو سریع سے ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18508]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3882) اخرجه احمد فى المسند (413/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22994، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3882»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18508 in Urdu