الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِي أَوَّلِ مَنْ يُشْفَعُ لَهُمْ .
سب سے پہلے کن کی شفاعت ہو گی؟
حدیث نمبر: 18538
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ مِنْ أُمَّتِي أَهْلُ بَيْتِي، ثُمَّ الْأَقْرَبُ فَالْأَقْرَبُ مِنْ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ، ثُمَّ مَنْ آمَنَ بِي، وَاتَّبَعَنِي مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، ثُمَّ مِنْ سَائِرِ الْعَرَبِ، ثُمَّ الْأَعَاجِمُ، وَأَوَّلُ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ أُولُو الْفَضْلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی امت میں سے، میں سب سے پہلے جن کی شفاعت کروں گا وہ میرے اہل بیت ہیں اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز ہیں، جن کا تعلق قریش اور انصار سے ہے، پھر وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر ایمان لائے اور جنہوں نے میری پیروی کی، جن کا تعلق اہل یمن سے ہے، پھر باقی تمام عربوں کی، پھر عجمیوں کی اور سب سے پہلے میں فضیلت والے لوگوں کی شفاعت کروں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18538]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13550)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13550»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18538 in Urdu