🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابُ شَفَاعَةِ الصَّالِحِينَ .
نیک لوگوں کا شفاعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18550
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ، فَيُنَادِيهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ، مَا أَعْرِفُكَ مَنْ أَنْتَ وَيْحَكَ؟! قَالَ: أَنَا الَّذِي مَرَرْتُ بِكَ فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي شَرْبَةَ [ مَاءٍ ] فَسَقَيْتُكَ فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ".
قَالَ:" فَدَخَلَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى رَبِّهِ فِي دَوْرِهِ فَقَالَ: يَا رَبِّ، إِنِّي أَشْرَفْتُ عَلَى [ أَهْلِ ] النَّارِ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَنَادَى: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، لَا أَعْرِفُكَ وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا الَّذِي مَرَرْتَ بِي فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي فَسَقَيْتُكَ، فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ، فَشَفِّعْنِي يَا رَبِّ فِيهِ". قَالَ:" فَشَفَّعَهُ اللَّهُ فِيهِ، وَأَخْرَجَهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو عَلِيِّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جھانک کر اہل جہنم کی طرف دیکھے گا، تو اہل جہنم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پکار کر اسے کہے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ جنتی کہے گا: جی نہیں! اللہ کی قسم! میں تمہیں نہیں پہچانا، تم کون ہو؟ تمہارا ستیاناس ہو! وہ کہے گا: میں وہ شخص ہوں، جو دنیا میں تمہارے پاس سے گزرا تھا، تو تم نے مجھ سے پینے کے لئے پانی مانگا تھا، تو میں نے تمہیں پلا دیا تھا، اس کی وجہ سے تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں میری شفاعت کرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: وہ (جنتی) شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گا جہاں اور بھی لوگ موجود ہوں گے، وہ کہے گا: اے پروردگار! میں نے اہل جہنم کی طرف جھانک کر دیکھا، تو اہل جہنم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے پکار کر کہا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ میں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! میں نے تمہیں نہیں پہچانا، تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں وہ شخص ہوں کہ تم دنیا میں میرے پاس سے گزرے تھے اور تم نے مجھ سے پینے کے لیے مانگا تھا تو میں نے تمہیں پلایا تھا، تو اب اس کی وجہ سے تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں میری شفاعت کرو، تو اے میرے پروردگار! اس کے بارے میں، تو میری شفاعت قبول فرما لے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ اس (جہنمی) کے بارے میں اس (جنتی) کی شفاعت قبول کرے گا اور اُسے جہنم سے نکال دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعلی بن ابوسارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18550]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3490)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4585، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7775/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18550 in Urdu