الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18558
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آخِرُ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ رَجُلَانِ، يَقُولُ اللَّهُ لِأَحَدِهِمَا: يَا ابْنَ آدَمَ، مَا أَعْدَدْتَ لِهَذَا الْيَوْمِ؟ هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ أَوْ رَجَوْتَنِي؟ فَيَقُولُ: لَا يَا رَبِّ، فَيُؤْمَرُ بِهِ إِلَى النَّارِ، وَهُوَ أَشَدُّ أَهْلِ النَّارِ حَسْرَةً، وَيَقُولُ لِلْآخَرِ: هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ أَوْ رَجَوْتَنِي؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ يَا رَبِّ، كُنْتُ أَرْجُو إِنْ أَخْرَجْتَنِي أَنْ لَا تُعِيدَنِي فِيهَا، وَهُوَ آخِرُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ:" هَلْ خِفْتَنِي؟". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم سے نکلنے والوں میں سب سے آخر میں دو افراد ہوں گے، اللہ تعالیٰ ان دونوں میں سے ایک سے فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے اس دن کے لئے کیا تیاری کی تھی؟ کیا تم نے کبھی کوئی بھلائی کی تھی؟ کیا تم نے مجھ سے امید رکھی تھی؟ وہ شخص جواب دے گا: جی نہیں! اے میرے پروردگار! اُسے جہنم کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا اور وہ اہل جہنم میں سب سے زیادہ شدید حسرت کا شکار ہو گا، وہ (پروردگار) دوسرے سے دریافت کرے گا: تم نے کبھی کوئی بھلائی کی تھی؟ یا تم نے مجھ سے امید رکھی تھی؟ تو وہ شخص کہے گا: جی ہاں! اے میرے پروردگار! مجھے یہ امید تھی کہ اگر تو نے مجھے (جہنم سے) نکال دیا ہے، تو مجھے دوبارہ اس میں نہیں ڈالے گا اور وہ جنت میں داخل ہونے والا آخری فرد ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”کیا تم مجھ سے ڈرے تھے؟“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18558]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”کیا تم مجھ سے ڈرے تھے؟“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18558]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18558 in Urdu