الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ مِنْهُ : فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ .
کامل ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 186
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَسْتَقِيمُ إِيمَانُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ وَلَا يَسْتَقِيمُ قَلْبُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ: عَلِيُّ بَنُ مَسْعَدَةَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کا ایمان، اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہیں ہوتا اور اُس کا دل اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہیں ہوتی، اور وہ اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اُس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن مسعدہ ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 186]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن مسعدہ ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 198/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 77، أخرجه مسند أحمد برقم: 12636»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 186 in Urdu