الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ فِي أَهْلِ النَّارِ ، وَعَلَامَتِهَا ، وَأَوَّلِ مَنْ يُكْسَى حُلَلَهَا .
اہل جہنم اور ان کی علامت کا بیان اور سب سے پہلے کس کو اس (جہنم) کا حلہ پہنایا جائے گا؟
حدیث نمبر: 18612
وَعَنْ أَبِي سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا جَمَعَ اللَّهُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَقْبَلَتِ النَّارُ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَخَزَنَتُهَا يَكُفُّونَهَا وَهِيَ تَقُولُ: وَعِزَّةِ رَبِّي، لَيُخَلَّيَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي، أَوْ لَأَغْشَيَنَّ النَّاسَ عُنُقًا وَاحِدَةً. فَيَقُولُونَ: وَمَنْ أَزْوَاجُكَ؟ فَتَقُولُ: كُلُّ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ، فَتُخْرِجُ لِسَانَهَا فَتَلْتَقِطُهُمْ مِنْ بَيْنِ ظَهْرَانَيِ النَّاسِ، فَتَقْذِفُهُمْ فِي جَوْفِهَا، ثُمَّ تَسْتَأْخِرُ، ثُمَّ تُقْبِلُ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَخَزَنَتُهَا يَكْفُّونَهَا، وَهِيَ تَقُولُ: وَعِزَّةِ رَبِّي، لَيُخَلَّيَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي أَوْ لَأَغْشَيَنَّ النَّاسَ عُنُقًا وَاحِدَةً. فَيَقُولُونَ: وَمَنْ أَزْوَاجُكِ؟ فَتَقُولُ: كُلُّ جَبَّارٍ كَفُورٍ. فَتَلْتَقِطُهُمْ بِلِسَانِهَا مِنْ بَيْنِ ظَهْرَانَيِ النَّاسِ، فَتَقْذِفُهُمْ فِي جَوْفِهَا، ثُمَّ تَسْتَأْخِرُ، ثُمَّ تُقْبِلُ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَخَزَنَتُهَا يَكُفُّونَهَا، وَهِيَ تَقُولُ: وَعِزَّةِ رَبِّي، لَيُخَلَّيَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي أَوْ لَأَغْشَيَنَّ النَّاسَ عُنُقًا وَاحِدَةً. فَيَقُولُونَ: وَمَنْ أَزْوَاجُكِ؟ فَتَقُولُ: كُلُّ جَبَّارٍ فَخُورٍ، فَتَلْتَقِطُهُمْ بِلِسَانِهَا فَتَقْذِفُهُمْ فِي جَوْفِهَا، ثُمَّ تَسْتَأْخِرُ وَيَقْضِي اللَّهُ بَيْنَ الْعِبَادِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سب لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا، تو جہنم آئے گی، جس کا ایک حصہ دوسرے پر سوار ہو رہا ہو گا اور اس کے نگران فرشتے اسے روک رہے ہوں گے اور وہ یہ کہہ رہی ہو گی: میرے پروردگار کی عزت کی قسم ہے، یا تو میرے متعلقہ افراد میرے حوالے کر دیے جائیں، ورنہ میں سب لوگوں کو ایک ساتھ گرفت میں لے لوں گی، فرشتے دریافت کریں گے: تمہارے متعلقہ افراد کون ہیں؟ تو وہ کہے گی: ہر متکبر سرکش، پھر وہ اپنی زبان نکالے گی اور لوگوں کے درمیان میں سے ان لوگوں کو اچک لے گی اور انہیں اپنے پیٹ میں پھینک دے گی، پھر وہ واپس آئے گی تو اس کا ایک حصہ دوسرے پر سوار ہو رہا ہو گا اور اس کے نگران فرشتے اسے روک رہے ہوں گے، وہ کہے گی: میرے پروردگار کی عزت کی قسم ہے، یا تو میرے متعلقہ افراد کو میرے حوالے کر دو، یا پھر میں سب ہی لوگوں کو ایک ساتھ اپنی گرفت میں لے لوں گی، فرشتے دریافت کریں گے: تمہارے متعلقہ افراد کون ہیں؟ وہ جواب دے گی: ہر ناشکرا سرکش، پھر وہ ان لوگوں کو دوسرے لوگوں کے درمیان میں سے اچک لے گی اور انہیں اپنے پیٹ میں ڈال دے گی، پھر وہ واپس آئے گی تو اس کا ایک حصہ دوسرے پر سوار ہو رہا ہو گا، اُس کے نگران فرشتے اسے روک رہے ہوں گے، وہ کہے گی: میرے پروردگار کی عزت کی قسم ہے، یا تو میرے متعلقہ افراد کو میرے حوالے کر دو ورنہ میں سب لوگوں کو ایک ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لوں گی، فرشتے دریافت کریں گے: تمہارے متعلقہ افراد کون ہیں؟ وہ کہے گی: ہر متکبر، فخر کرنے والا شخص، پھر وہ اپنی زبان کے ذریعے انہیں پکڑ لے گی اور انہیں اپنے پیٹ میں ڈال دے گی، پھر وہ پیچھے ہٹ جائے گی، اور اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے تاہم ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18612]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے تاہم ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18612]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1145)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3154، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4596، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7810»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18612 in Urdu