🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ فِي أَهْلِ النَّارِ ، وَعَلَامَتِهَا ، وَأَوَّلِ مَنْ يُكْسَى حُلَلَهَا .
اہل جہنم اور ان کی علامت کا بیان اور سب سے پہلے کس کو اس (جہنم) کا حلہ پہنایا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18615
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ قَالَ: قُلْتُ لِبِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ: إِنَّ أَبَاكَ حَدَّثَنِي عَنْ جَدِّكَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا، فِي الْوَادِي بِئْرٌ يُقَالُ لَهَا: هَبْهَبُ، حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُسْكِنَهَا كُلَّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن واسع بیان کرتے ہیں: میں نے بلال بن ابوبردہ سے کہا: آپ کے والد (ابوبردہ) نے مجھے آپ کے دادا (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول یہ حدیث سنائی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جہنم میں ایک وادی ہے، اُس وادی میں ایک کنواں ہے جس کا نام ”ہبہب“ ہے، اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر ظالم سرکش کو اس میں ٹھہرائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن سنان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18615]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2816، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8802، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3572»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18615 in Urdu