الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي بِنَاءِ الْجَنَّةِ وَصِفَتِهَا .
جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18638
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ جَنَّةَ عَدْنٍ خَلَقَ فِيهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي. فَقَالَتْ:" قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو پیدا کیا تو اس نے اس جنت میں ایسی چیزیں پیدا کیں، جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہیں، کسی کان نے سنی نہیں ہیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا، پھر اللہ تعالیٰ نے اُس جنت سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے کہا: تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11439)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11439، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 742»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18638 in Urdu