الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي شُكْرِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِلَّهِ تَعَالَى الَّذِي هَدَاهُمْ لِلْإِسْلَامِ .
اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی
حدیث نمبر: 18660
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ أَهْلِ النَّارِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي! فَتَكُونُ عَلَيْهِ حَسْرَةً". قَالَ:" وَكُلُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ: لَوْلَا أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي! فَيَكُونُ لَهُ شُكْرًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جہنم میں سے ہر ایک جنت کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا: کاش اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ہدایت نصیب کی ہوتی۔ تو یہ چیز اس کے لیے حسرت کا باعث ہو گی۔“ اور اہل جنت میں سے ہر ایک جہنم کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا: اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب نہ کی ہوتی (تو میں نے جنت میں نہیں آنا تھا) تو یہ چیز اس کی طرف سے شکر ادا کرنے کے طور پر ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18660]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (512/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18660 in Urdu