🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18669
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً لَيَنْظُرُ فِي مُلْكِهِ أَلْفَيْ سَنَةٍ يُرَى أَقْصَاهُ كَمَا يُرَى أَدْنَاهُ، يَنْظُرُ إِلَى أَزْوَاجِهِ وَخَدَمِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِي أَسَانِيدِهِمْ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت میں قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے کمتر شخص جو ہو گا وہ اپنی ملکیت میں دو ہزار سال (کی مسافت) تک نظر کر سکے گا اور وہ دور کے حصے کو بھی یوں دیکھ لے گا جس طرح نزدیکی حصے کو دیکھ سکے گا اور وہ اپنی بیویوں اور خدمت گاروں کو بھی دیکھ سکے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ان کی اسانید میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18669]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5729) اخرجه احمد فى المسند (13/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4609، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7879/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18669 in Urdu