الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
حدیث نمبر: 18712
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَقُلُوبُهُمْ عَلَى قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ، فَاسْتَزَدْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ سَبْعِينَ أَلْفًا". قَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: فَرَأَيْتُ أَنَّ ذَلِكَ يَأْتِي عَلَى أَهْلِ الْقُرَى، وَيُصِيبُ مِنْ حَافَّاتٍ الْبَوَادِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِمَا الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ وَتَابِعِيُّهُ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے ستر ہزار ایسے لوگ عطا کئے گئے ہیں جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، اُن کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے اور ان کے دل، ایک فرد کے دل کی مانند ہوں گے، میں نے اپنے پروردگار سے مزید مانگا تو اس نے مجھے ہر ایک کے ہمراہ مزید ستر ہزار عطا کر دیے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ چھوٹی بستیوں والوں اور ویرانوں میں بسنے والوں کو بھی شامل ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18712]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18712]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (112) اخرجه احمد فى المسند (22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18712 in Urdu