الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ فِيمَا أَعَدَّهُ اللَّهُ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - لِأَهْلِ الْجَنَّةِ .
اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لئے کیا تیار کیا ہے؟ اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18732
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ [ الْجَوَادَ ] فِي ظِلِّهَا مِائَةَ سَنَةٍ، وَإِنَّ وَرَقَهَا لَيُخَمِّرُ الْجَنَّةَ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَإِنَّ وَرَقَهَا لَيُخَمِّرُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایسا درخت ہو گا کہ تیز رفتار سوار اُس کے سائے میں ایک سو سال تک چلتا رہے گا، اور اس کا ایک پتہ جنت کو ڈھانپ لے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں منقول ہے البتہ اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: اس کا پتہ جنت کو ڈھانپ لے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18732]
یہ روایت صحیح میں منقول ہے البتہ اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: اس کا پتہ جنت کو ڈھانپ لے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18732]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (44/2)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4599، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2826، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2522، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4335، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8990، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2839، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7861/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18732 in Urdu