الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ مَا جَاءَ فِي نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَغَيْرِهِنَّ .
حورعین سے تعلق رکھنے والی اور دیگر جنتی عورتوں کا بیان
حدیث نمبر: 18754
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ حِدْيَمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَشْرَفَتْ [ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ ] لَمَلَأَتِ الْأَرْضَ رِيحَ مِسْكٍ، وَلَأَذْهَبَتْ ضَوْءَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِمَا الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ الْوَرَّاقُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا سعید بن عامر بن حدیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر اہل جنت کی خواتین میں سے کوئی عورت، اہل زمین کی طرف جھانک لے تو تمام روئے زمین کو مشک کی خوشبو سے بھر دے گی، اور وہ سورج اور چاند کی روشنی کو ماند کر دے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو اس سے پہلے نفلی صدقہ کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے،
یہ روایت امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں، ایک راوی حسن بن عنبسہ وراق ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18754]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3528) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5512)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7871/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18754 in Urdu