الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ مِنْهُ فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ .
ایمان کے کمال کا بیان
حدیث نمبر: 193
عَنْ عُمَيْرِ بْنِ قَتَادَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قَالَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدُ الْمُقِلِّ". قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، اخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ وَضَعْفِهِ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، اخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ وَضَعْفِهِ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا بَعْدُ.
سیدنا عمیر بن قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طویل قیام والی، اُس نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تنگ دست کا محنت کر کے (دیا جانے والا صدقہ) اس شخص نے دریافت کیا: اہل ایمان میں، سب سے زیادہ کامل ایمان کس کا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے، جس کے ثقہ یا ضعیف ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس کے بعد بھی، اُس کے حوالے سے کچھ احادیث آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 193]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 48/17 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2106، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8119»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 193 in Urdu