🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1936
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: جَاءَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ وَنَحْنُ نَبْنِي مَسْجِدَنَا قَالَ: فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا فَصَلَّى فِيهِ بَنَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ فِي الْجَنَّةِ أَفْضَلَ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.
بشر بن حیان بیان کرتے ہیں: سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہم اس وقت اپنی مسجد تعمیر کر رہے تھے وہ ہمارے پاس آ کر ٹھہر گئے انہوں نے ہمیں سلام کیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسجد بناتا ہے، اور اس میں نماز ادا کرتا ہے، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں اس سے زیادہ فضیلت والا گھر بنا دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے، اسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1936]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1936 in Urdu