🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1945
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يَرَاهُ اللَّهُ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غَفَرَ لَهُ، وَمَنْ حَفَرَ قَبْرًا يَرَاهُ اللَّهُ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غَفَرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَإِنَّمَا هُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَارِيخِهِ وَقَالَ: فِيهِ نَظَرٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ أَيْضًا، وَذَكَرَهَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَسَمَّى أَبَاهُ عَبْدَ اللَّهِ مُكَبَّرًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد تعمیر کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے اگر اس شخص کا اسی دن انتقال ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے قبر کھودتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، اور اگر وہ شخص اسی دن انتقال کر جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن عبداللہ ہے وہ ابن عبیداللہ ہے امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ اپنی تاریخ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس کے بارے میں غور و فکر کی گنجائش ہے یحیی بن معین نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور اس کے باپ کا نام عبداللہ مکبر بیان کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8471»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1945 in Urdu