🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ لُزُومِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد کے ساتھ لزوم اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2029
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَدْمَنَ الِاخْتِلَافَ إِلَى الْمَسَاجِدِ أَصَابَ أَخًا مُسْتَفَادًا فِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعِلْمًا مُسْتَظْرَفًا، وَكَلِمَةً تَدْعُوهُ إِلَى الْهُدَى، وَكَلِمَةً تَصْرِفُهُ عَنِ الرَّدَى، وَتَرَكَ الذُّنُوبَ حَيَاءً وَخَشْيَةً، أَوْ نِعْمَةً، أَوْ رَحْمَةً مُنْتَظَرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ الْإِسْكَافُ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے نانا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مساجد کی طرف باقاعدگی سے آتا جاتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ کی خاطر (محبت رکھنے والا) کوئی بھائی مل جاتا ہے یا ایسا علم مل جاتا ہے، جو حاصل کیا جائے یا ایسی بات مل جاتی ہے، جو ہدایت کی طرف رہنمائی کرتی ہے یا ایسا کلمہ مل جاتا ہے، جو خرابی سے پھیر دیتا ہے، اور ایسا شخص حیاء اور خشیت کی وجہ سے گناہوں کو ترک کر دیتا ہے یا اسے نعمت ملتی ہے یا ایسی رحمت ملتی ہے، جس کا انتظار کیا جاتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف اسکاف ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2029]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2750، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1019»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2029 in Urdu