🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ .
نماز کا انتظار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2127
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرُّؤْيَا بُشْرَى مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَهِيَ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَإِنَّ مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ، وَمَنْ عَقَبَ الصَّلَاةَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَضِيَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُغْرِبُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں، اور یہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک ہیں، اور تمہاری آگ جہنم کی تپش کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے، جو شخص مسجد میں آتا ہے، اور نماز کا انتظار کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہو جاتا اور جو شخص ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے، اور وہ متروک ہے ابوحاتم نے اسے پسندیدہ قرار دیا ہے، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے۔ یہ غریب روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2127]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1864، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10532»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Majma al-Zawa'id Hadith 2127 in Urdu