🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْجَمَاعَةِ .
باجماعت نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2133
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً".
وَفِي رِوَايَةٍ:" بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً".
وَفِي رِوَايَةٍ:" كُلُّهَا مِثْلُ صَلَاتِهِ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" كُلُّهَا مِثْلُ صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ - وَهُوَ الَّذِي قَالَ:" فِي بَيْتِهِ" فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اس کے تنہا نماز ادا کرنے پر، بیس سے زیادہ درجہ فضیلت رکھتا ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پچیس درجہ فضیلت رکھتا ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ سب درجات اس کی نماز کی مانند ہوں گے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ان میں سے ہر ایک اس کے اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے ہی یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس کے اپنے گھر میں“ انہوں نے یہ الفاظ معجم کبیر میں نقل کیے ہیں، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2133]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 654، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 550، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 777، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3554، 3557، وأخرجه مسند البزار برقم: 2057، 2059، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 2133 in Urdu