الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : " خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان ”تمہارے دین میں سب سے بہتر وہ ہے جو سب سے زیادہ آسان ہو اور اس کی مانند (دیگر فرامین کا تذکرہ)
حدیث نمبر: 215
وَعَنْ عُرْوَةَ الْفُقَيْمِيِّ قَالَ: كُنَّا نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ رَجُلٌ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مِنْ وُضُوءٍ أَوْ غُسْلٍ، فَصَلَّى، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ جَعَلَ النَّاسُ يَسْأَلُونَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ دِينَ اللَّهِ فِي يُسْرٍ" - ثَلَاثًا يَقُولُهَا - وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً: جَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي كَذَا؟ مَا تَقُولُ فِي كَذَا؟ مَا تَقُولُ فِي كَذَا؟ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَغَاضِرَةُ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عَاصِمٍ هَذَا - هَكَذَا ذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ.
سیدنا عروہ فقیمی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ اللہ کے رسول کا انتظار کر رہے تھے (یعنی ہم نے انہیں پہلے نہیں دیکھا تھا) ایک صاحب تشریف لائے، جن کے سر سے وضو، یا شاید غسل کی وجہ سے، پانی کے قطرے چمک رہے تھے، انہوں نے نماز پڑھانی شروع کی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے، تو لوگوں نے اُن سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس صورت میں ہم پر کوئی گناہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اللہ کا دین آسانی میں ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، (یہاں یزید نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا: اے اللہ کے رسول! افلاں صورت کے بارے میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہتے ہیں؟ فلاں صورت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہتے ہیں؟ فلاں صورت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہتے ہیں؟
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال ہے، جسے ابوحاتم اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، غاضرہ نامی راوی سے عاصم نامی اس راوی کے علاوہ، اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، امام مزی نے اسی طرح اُس کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 215]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال ہے، جسے ابوحاتم اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، غاضرہ نامی راوی سے عاصم نامی اس راوی کے علاوہ، اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، امام مزی نے اسی طرح اُس کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 69/5 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6828 أورده المؤلف فى زوائد المسند 88 أورده المؤلف فى المقصد العلى 53، أخرجه مسند أحمد برقم: 20146»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 215 in Urdu