🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : " خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان ”تمہارے دین میں سب سے بہتر وہ ہے جو سب سے زیادہ آسان ہو اور اس کی مانند (دیگر فرامین کا تذکرہ)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 218
وَعَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْتُ ذَاتَ يَوْمٍ لِحَاجَةٍ، وَإِذَا أَنَا بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقْنَا نَمْشِي جَمِيعًا، فَإِذَا نَحْنُ بَيْنَ أَيْدِينَا بِرَجُلٍ يُصَلِّي يُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَرَاهُ يُرَائِي؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، فَتَرَكَ يَدَهُ مِنْ يَدِي، ثُمَّ جَمَعَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يُصَوِّبُهُمَا وَيَرْفَعُهُمَا، وَيَقُولُ:" عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، فَإِنَّهُ مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں کسی کام کے سلسلے میں باہر نکلا، تو میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آگے جا رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور ہم ایک ساتھ چلنے لگے، ہمیں اپنے سامنے ایک شخص نظر آیا، جو نماز ادا کر رہا تھا اور بکثرت رکوع و سجود کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس شخص کے بارے میں، تم یہ سمجھتے ہو؟ کہ یہ دکھاوا کر رہا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑا کر اپنے دونوں ہاتھ ملا لئے، انہیں نیچے کیا، پھر انہیں بلند کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”تم پر میانہ روی کا طریقہ اختیار کرنا لازم ہے، تم پر میانہ روی کا طریقہ اختیار کرنا لازم ہے، تم پر میانہ روی کا طریقہ اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ جو شخص اس دین کے بارے میں سختی سے کام لے گا، یہ دین اس پر غالب آ جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 218]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 350/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 91، أخرجه مسند أحمد برقم: 22454»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 218 in Urdu