🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2200
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِحْدَى طُرُقِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ لَكِنَّهُ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ وَهُوَ الْمَعْرُوفُ وَفِي الْأُخْرَى: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قُتِلَ يَوْمَ الطَّائِفِ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي السَّنَدِ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ وَقَدْ غَلَّطَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ فِي كَوْنِهِ ذَكَرَ أَنَّ عُرْوَةَ رَوَى عَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ عُرْوَةُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: وَلَا يَصِحُّ لَهُ عِنْدِي صُحْبَةٌ لِصِغَرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جسے آپ نے مخالف سمت میں جسم پر ڈالا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے مختلف طرق میں سے ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بھی اس سند کے حوالے سے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ عبداللہ بن عبداللہ بن ابوامیہ سے منقول ہے، اور یہی معروف ہے، جب کہ دوسری سند میں ایک راوی محمد اسحاق ہے وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے، اور اس نے یہ روایت عنعنہ کے ساتھ نقل کی ہے سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ غزوہ طائف کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، سند میں یہ بات مذکور ہے کہ عروہ بن زبیر نے یہ روایت سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے حالانکہ امام ابن عبدالبر نے امام مسلم کی یہ غلطی بیان کی ہے کہ انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ عروہ نے سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ابن عبدالبر کہتے ہیں: عروہ نے جس سے روایت نقل کی ہے: وہ سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبداللہ ہیں ابن عبدالبر کہتے ہیں: میرے نزدیک اُن کا صحابی ہونا مستند طور پر ثابت نہیں ہے کیونکہ وہ کمسن تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2200]
تخریج الحدیث: «2200 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما عبد الله بن ابى امية بن المغيرة بن عبد الله بن، 13749 الآحاد والمثاني لابن ابي عاصم ومن ذكر عبد الله بن ابى امية رضى الله عنه حديث 676 مسند احمد بن حنبل مسند المدنيين حديث عبد الله بن عبد الله بن ابى امية المخزومي 16047 معرفة الصحابة لابي نعيم الاصبهاني باب العين باب الالف من باب العين عبد الله بن ابي امية المخزومي 3555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2200 in Urdu