🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَوْرَةِ .
ستر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2232
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى مَعْمَرٍ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا كَاشِفًا عَنْ طَرَفِ فَخِذِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمِّرْ فَخِذَكَ يَا مَعْمَرُ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ أَيْضًا قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ عَلَى مَعْمَرٍ وَفَخِذَاهُ مَكْشُوفَتَانِ فَقَالَ:"يَا مَعْمَرُ غَطِّ فَخِذَيْكَ فَإِنَّ الْفَخِذَيْنِ عَوْرَةٌ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأُولَى:" فَإِنَّ الْفَخِذَ مِنَ الْعَوْرَةِ" وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرالی عزیز ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مسجد کے صحن میں سے معمر کے پاس سے ہوا جو احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنے زانوں کا کنارہ کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے معمر! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ان کے حوالے سے منقول ایک روایت جو امام أحمد ہی نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر معمر کے پاس سے ہوا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا معمر نے اپنے دونوں زانوں کھلے رکھے ہوئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معمر! اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ دونوں زانوں ستر کا حصہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے پہلی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بے شک زانوں ستر کا حصہ ہیں“۔ امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2232]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21988، 21989، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7440»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جیسا کہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں صراحت کی ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2232 in Urdu