الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي .
نمازی کا سترہ
حدیث نمبر: 2278
وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ بَعَثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثِ عَنَزَاتٍ فَأَمْسَكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً لِنَفْسِهِ وَأَعْطَى عَلِيًّا وَاحِدَةً وَعُمَرَ وَاحِدَةً، وَكَانَ بِلَالٌ يَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ [فَيَرْكُزُهَا فِي يَدَيْهِ] فِي الْعِيدَيْنِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجاشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین نیزے بھجوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اپنے لئے رکھ لیا اور ایک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور ایک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اس نیزے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چلتے تھے، اور عیدین کے موقعہ پر اسے سامنے گاڑ دیتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2278]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2278]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2278 in Urdu