الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِي الْإِسْرَاءِ .
واقعہ معراج کا بیان
حدیث نمبر: 229
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا كَانَ لَيْلَةُ أُسْرِيَ بِي وَأَصْبَحْتُ بِمَكَّةَ فَظَعْتُ بِأَمْرِي، وَعَرَفْتُ أَنَّ النَّاسَ مُكَذِّبِيَّ، فَقَعَدْتُ مُعْتَزِلًا حَزِينًا". فَمَرَّ بِهِ عَدُوُّ اللَّهِ أَبُو جَهْلٍ، فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ كَالْمُسْتَهْزِئِ: هَلْ كَانَ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ" قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" إِنِّي أُسْرِيَ بِي اللَّيْلَةَ". قَالَ: إِلَى أَيْنَ؟ قَالَ:" إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ". قَالَ: ثُمَّ أَصْبَحْتَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْنَا؟ قَالَ:" نَعَمْ" فَلَمْ يُرِهِ أَنَّهُ يُكَذِّبُهُ مَخَافَةَ أَنْ يَجْحَدَهُ الْحَدِيثَ إِنْ دَعَا قَوْمَهُ إِلَيْهِ. قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ دَعَوْتُ قَوْمَكَ أَتُحَدِّثُهُمْ مَا حَدَّثْتَنِي؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: هَيَّا مَعْشَرَ بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ. قَالَ: فَانْتَقَضَتْ إِلَيْهِ الْمَجَالِسُ، وَجَاءُوا حَتَّى جَلَسُوا إِلَيْهِمَا. قَالَ: حَدِّثْ قَوْمَكَ بِمَا حَدَّثْتَنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي أُسْرِيَ بِي اللَّيْلَةَ". قَالُوا: إِلَى أَيْنَ؟ قَالَ:" إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ" قَالُوا: ثُمَّ أَصْبَحْتَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْنَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَمِنْ بَيْنِ مُصَفِّقٍ، وَمِنْ بَيْنِ وَاضِعٍ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ مُتَعَجِّبًا لِلْكَذِبِ زَعَمَ. قَالُوا: وَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَنْعَتَ لَنَا الْمَسْجِدَ؟ - وَفِي الْقَوْمِ مَنْ قَدْ سَافَرَ إِلَى ذَلِكَ الْبَلَدِ وَرَأَى الْمَسْجِدَ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَذَهَبْتُ أَنْعَتُ، فَمَا زِلْتُ أَنْعَتُ حَتَّى الْتَبَسَ عَلَيَّ بَعْضُ النَّعْتِ" قَالَ:" فَجِيءَ بِالْمَسْجِدِ وَأَنَا أَنْظُرُ حَتَّى وُضِعَ دُونَ دَارِ عُقَيْلٍ - أَوْ عِقَالٍ - فَنَعَتُّهُ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ. قَالَ: وَكَانَ مَعَ هَذَا نَعْتٌ لَمْ أَحْفَظْهُ" قَالَ: فَقَالَ الْقَوْمُ: أَمَّا النَّعْتُ فَوَاللَّهِ لَقَدْ أَصَابَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مجھے رات کے وقت سیر کروائی گئی اور اگلے دن میں مکہ میں موجود تھا، تو میں اپنے معاملے کے بارے میں پریشانی کا شکار ہوا، اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے، میں الگ تھلگ ہو کر پریشان بیٹھ گیا، اللہ تعالیٰ کا دشمن ابوجہل، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، تو وہ آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا، اس نے مذاق اڑانے کے انداز میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا کچھ ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اُس نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گزشتہ رات مجھے سیر کروائی گئی، اس نے دریافت کیا: کہاں تک؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت المقدس تک، اُس نے دریافت کیا: اور پھر (اب) آپ ہمارے درمیان بھی موجود ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ آپ کی بات کو جھٹلا رہا ہے، اسے یہ اندیشہ ہوا کہ اگر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بلا کر لایا، تو کہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کا انکار نہ کر دیں، اس نے دریافت کیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں آپ کی قوم کو بلا کر لاؤں، تو جو چیز آپ نے مجھے بیان کی ہے، وہ آپ اُن کے سامنے بھی بیان کر دیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس نے کہا: اے بنو کعب بن لوی! ادھر آؤ! تو مختلف محافل میں بیٹھے ہوئے لوگ اُس کی طرف آئے، وہ لوگ آئے اور ان دونوں کے پاس بیٹھ گئے، تو ابوجہل نے کہا: آپ نے جو بات مجھے بیان کی ہے، وہ اپنی قوم کو بھی بیان کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گزشتہ رات مجھے سیر کروائی گئی، اُن لوگوں نے دریافت کیا: کہاں تک؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت المقدس تک، انہوں نے کہا: پھر آپ صبح کے وقت (یعنی اب) ہمارے درمیان بھی موجود ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تو ان میں سے کسی نے تالی بجائی، کسی نے حیرانگی کا اظہار کیا اور اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھ لیا، ان کا یہ گمان تھا کہ یہ غلط بیانی ہے، انہوں نے کہا: کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ اس مسجد کا نقشہ ہمارے سامنے بیان کریں؟ اُن لوگوں میں سے کچھ افراد نے اس شہر تک کا سفر کیا ہوا تھا اور وہ مسجد بھی دیکھی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: میں نے اُس کا نقشہ بیان کرنا شروع کیا، تو اس کو بیان کرنے کے دوران مجھے التباس ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ مسجد لائی گئی اور میں یہ دیکھ رہا تھا، یہاں تک کہ اس مسجد کو دارعقیل کے پچھلی طرف رکھ دیا گیا۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: دار عقال۔ تو میں نے اُس مسجد کو دیکھ کر اُس کا نقشہ بیان کرنا شروع کر دیا۔
راوی بیان کرتے ہیں: اس روایت میں اس (مسجد) کے نقشے کے الفاظ بھی تھے، لیکن وہ مجھے یاد نہیں رہے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو اُن لوگوں نے کہا: جہاں تک نقشے کی بات ہے، تو اللہ کی قسم! وہ انہوں نے صحیح بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 229]
راوی بیان کرتے ہیں: اس روایت میں اس (مسجد) کے نقشے کے الفاظ بھی تھے، لیکن وہ مجھے یاد نہیں رہے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو اُن لوگوں نے کہا: جہاں تک نقشے کی بات ہے، تو اللہ کی قسم! وہ انہوں نے صحیح بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 229]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسند 309/14، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12782 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2447 أورده المؤلف فى زوائد المسند 104 اورده المؤلف فى كشف الاستار 56، أخرجه مسند أحمد برقم: 2815، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12782، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2468»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 229 in Urdu