🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. بَابُ الْإِمَامَةِ .
امامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2326
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ كَانَ يَؤُمُّ الْمُهَاجِرِينَ حِينَ قَدِمُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَفِيهِمْ عُمَرُ وَغَيْرُهُ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ ؛ لِأَنَّهُ كَانَ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: لِأَنَّهُ كَانَ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: شُعَيْبُ بْنُ أَبِي الْأَشْعَثِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، قُلْتُ: شُعَيْبٌ هَذَا ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي إِسْنَادِهِ ضَعِيفٌ وَلَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام سالم رضی اللہ عنہ مہاجرین کی امامت کیا کرتے تھے جب وہ لوگ مدینہ منورہ آئے تھے ان لوگوں میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، اور دیگر مہاجرین بھی شامل تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ قرآن جانتے تھے (یعنی قرآن کی زیادہ آیات کے حافظ تھے) (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں، ”اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں سب سے زیادہ قرآن آتا تھا“۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن ابواشعث ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ مجہول ہے میں یہ کہتا ہوں: شعیب نامی اس راوی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا جب کہ اس کی سند میں کوئی ضعیف راوی نہ ہو اور بقیہ بن ولید نہ ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2326]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2326 in Urdu