الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابُ "الْإِمَامُ ضَامِنٌ" .
امام ضامن ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2335
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ ضَامِنٌ مَسْئُولٌ لِمَا ضَمِنَ، فَإِنْ أَحْسَنَ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّى خَلْفَهُ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَهُوَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اسے یہ بات جان لینی چاہیے کہ وہ ضامن ہے، اور جس چیز کا وہ ضامن ہے، اس چیز کے حوالے سے اس سے حساب لیا جائے گا اگر اس نے اچھا کام کیا ہو گا، تو اسے اجر ملے گا، اور جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز ادا کی تھی ان جتنا اجر ملے گا، اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی، اور (امام کی طرف سے) جو کوتاہی ہو گی تو اس کا وبال اس (امام) پر ہی ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معارک بن عباد ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام ابوزرعہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2335]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2335 in Urdu