🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
165. بَابٌ مِنْهُ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ وَمَيْمَنَةِ الْإِمَامِ .
پہلی صف اور امام کے دائیں طرف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2516
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ مَسْعُودٍ الْقُرَشِيُّ وَزَاحَمَنِي بِمَكَّةَ أَيَّامَ ابْنِ الزُّبَيْرِ عِنْدَ الْمَقَامِ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَكَانَ يُقَالُ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ خَيْرٌ؟ قَالَ: أَجَلْ، وَاللَّهِ لَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ مَا صُفُّوا فِيهِ إِلَّا قُرْعَةً أَوْ سُهْمَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عَامِرَ بْنَ مَسْعُودٍ اخْتُلِفَ فِي صُحْبَتِهِ.
عبدالعزیز بن رفیع بیان کرتے ہیں: عامر بن مسعود قرشی نے مجھے حدیث بیان کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں ان کی مکہ میں مجھ سے ملاقات ہوئی تھی یہ ملاقات مقام ابراہیم کے پاس ہوئی تھی اور پہلی صف میں ہوئی تھی راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: کیا یہ بات کہی جاتی ہے کہ پہلی صف زیادہ بہتر ہوتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: اگر لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ پہلی صف کا کیا اجر و ثواب ہے، تو اس صف میں لوگ صرف قرعہ اندازی کے ذریعے شامل ہو سکیں گے“۔ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، تاہم اس کا مفہوم یہی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں صرف عامر بن مسعود کا معاملہ مختلف ہے ان کے صحابی ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2516]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل ورجالہ ثقات۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2516 in Urdu