الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
183. بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2592
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا:" إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ وَلَا تُخَالِفْ آذَانَكُمْ، ثُمَّ قُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ وَإِنْ لَمْ تَزِيدُوا عَلَى التَّكْبِيرِ أَجْزَأَتْكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرماتے تھے: جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو، تو دونوں ہاتھ بلند کرو جو تمہارے کانوں سے آگے نہ جائیں پھر یہ پڑھو: اللہ اکبر! تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لئے مخصوص ہے تیرا اسم برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:) اگر تم تکبیر کے علاوہ کچھ نہیں پڑھتے تو بھی یہ تمہارے لئے کفایت کر جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2592]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3190»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، کیونکہ اس کی سند میں یحییٰ بن یعلیٰ الاسلمی ہے جو کہ ضعیف راوی ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 2592 in Urdu