🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
190. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2641
وَعَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةً يُجْهَرُ فِيهَا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" أَتَقُرَءُونَ خَلْفِي؟" فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّا لَنَفْعَلُ قَالَ:" لَا تَفْعَلُوا إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ؟" قَالَ: فَانْتَهَى النَّاسُ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِيمَا جَهَرَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِتَمَامِهِ وَأَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: أَخْطَأَ فِيهِ ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ حَيْثُ قَالَ: عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز ادا کی جس میں بلند آواز میں تلاوت کی جاتی ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کے فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ میرے پیچھے تلاوت کرتے ہو؟ تو کچھ لوگوں نے عرض کی: ہم نے ایسا کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو! میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ قرآن میں میرا مقابلہ کیا جا رہا ہے راوی بیان کرتے ہیں: تو لوگ ان نمازوں میں قرأت کرنے سے باز آ گئے جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز میں تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جب کہ امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ امام بزار نے یہ بات کہی ہے۔ ابن شہاب کے بھتیجے نے اس روایت میں غلطی کی ہے، جو یہ کہا: ہے کہ یہ سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے حالانکہ معمر اور ابن عیینہ نے اسے زہری کے حوالے سے ابن اکیمہ کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2641]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2313»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2641 in Urdu