الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَنْزِلَةِ الْمُؤْمِنِ عِنْدَ رَبِّهِ .
مؤمن کی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں، قدر و منزلت کا بیان
حدیث نمبر: 265
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ قَالَتْ: يَا رَبَّنَا، أَعْطَيْتَ بَنِي آدَمَ الدُّنْيَا يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَيَلْبَسُونَ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَلَا نَأْكُلُ وَلَا نَلْهُو، فَكَمَا جَعَلْتَ لَهُمُ الدُّنْيَا، فَاجْعَلْ لَنَا الْآخِرَةَ، فَقَالَ: لَا أَجْعَلُ صَالِحَ ذَرِّيَّةِ مَنْ خَلَقْتُ بِيَدِي كَمَنْ قُلْتُ لَهُ: كُنْ، فَكَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ، وَفِي سَنَدِ الْأَوْسَطِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ أَيْضًا.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! تو نے اولاد آدم کو دنیا عطا کر دی، وہ اس میں کھاتے ہیں، پیتے ہیں، لباس پہنتے ہیں، اور ہم تیری حمد کے ہمراہ، تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، ہم نہ کھاتے ہیں، نہ غافل ہوتے ہیں، مگر جس طرح تو نے اُن کے لئے دنیا بنائی ہے، ہمارے لئے آخرت مقرر کر دے! تو پروردگار نے فرمایا: جس (یعنی سیدنا آدم علیہ السلام) کو میں نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا ہے اُس کی نیک اولاد کو، میں اُن کی مانند نہیں کروں گا، جن (فرشتوں) سے میں نے یہ کہا: ہو جاؤ! تو وہ ہو گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے اور وہ بھی کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 265]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى معجم الاوسط 6173، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6169»
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 265 in Urdu