الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابٌ فِي مَثَلِ الْمُؤْمِنِ .
مؤمن کی مثال
حدیث نمبر: 272
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّخْلَةِ، مَا أَتَاكَ مِنْهَا نَفَعَكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" مَا أَتَاكَ مِنْهَا نَفَعَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ضَعِيفٌ فِيمَا رَوَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ يَرْوِ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ" وَغَيْرِ ذَلِكَ، بَعْضُهَا فِي الْمَرَضِ وَثَوَابِهِ وَفِي الْجَنَائِزِ، وَبَعْضُهَا فِي الْأَدَبِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے، اُس میں سے جو بھی چیز تمہارے پاس آئے گی، وہ تمہیں نفع پہنچائے گی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اس میں سے جو چیز تمہارے پاس آئے گی، وہ تمہیں نفع پہنچائے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، سفیان بن حسین نامی راوی، زہری سے جو روایات نقل کرتا ہے، اُن میں اُسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور یہ روایت اُس نے زہری سے نقل نہیں کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مؤمن کی مثال کھیتی کے نرم پودے کی مانند ہونے کے حوالے سے اور دیگر روایات آگے آئیں گی، ان میں سے کچھ بیماری اور اُس کے ثواب سے متعلق باب میں ہوں گی، کچھ جنائز سے متعلق باب میں ہوں گی اور بعض ادب سے متعلق باب میں ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 272]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 43، أخرجه مسند البزار برقم: 2435»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 272 in Urdu