الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
205. بَابٌ مَا يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ .
(آدمی) رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے گا؟
حدیث نمبر: 2787
وَعَنْ أَبِي خَالِدٍ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فُلَانٌ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ رَاكِعٌ وَيَقْرَأُ وَهُوَ سَاجِدٌ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ رِجَالًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيهِمْ فَإِذَا دَخَلَ فِي الْقَلْبِ وَرَسَخَ فِيهِ نَفَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا خَالِدٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا خَالِدٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
ابوخالد جو سیدنا عبداللہ کے شاگردوں میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن فلاں شخص رکوع کی حالت میں قرآن پڑھتا ہے، جب وہ سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، تو اس وقت بھی قرآن پڑھتا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا کہ وہ (حلق سے آگے جا کر) دل میں داخل ہوتا اور اس میں پختہ ہو جاتا اور نفع دیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ ابوخالد نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2787]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله بن مسعود البذلى باب 9196، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2787 in Urdu