🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 282
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ:" إِنَّ رَبَّكُمْ - تَعَالَى - لَيْسَ عِنْدَهُ لَيْلٌ وَلَا نَهَارٌ، نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مِنْ نُورِ وَجْهِهِ، وَإِنَّ مِقْدَارَ يَوْمٍ مِنْ أَيَّامِكُمْ عِنْدَهُ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَاعَةً، وَتُعْرَضُ عَلَيْهِ أَعْمَالُكُمْ بِالْأَمْسِ أَوَّلَ النَّهَارِ الْيَوْمَ، فَيَنْظُرُ فِيهَا ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَيَطَّلِعُ فِيهَا عَلَى مَا يَكْرَهُ فَيُغْضِبُهُ ذَلِكَ، فَأَوَّلُ مَنْ يَعْلَمُ غَضَبَهُ حَمَلَةُ الْعَرْشِ، يَجِدُونَهُ ثَقُلَ عَلَيْهِمْ، فَتَسْجُدُ حَمَلَةُ الْعَرْشِ وَسُرَادِقَاتِ الْعَرْشِ وَالْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ وَسَائِرُ الْمَلَائِكَةِ، ثُمَّ يَنْفُخُ جِبْرِيلُ بِالْقَرْنِ، فَلَا يَبْقَى شَيْءٌ إِلَّا سَمِعَ صَوْتَهُ، فَيُسَبِّحُونَ الرَّحْمَنَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، حَتَّى يَمْتَلِئَ الرَّحْمَنُ رَحْمَةً، فَتِلْكَ سِتُّ سَاعَاتٍ، ثُمَّ تُؤْتَى بِالْأَرْحَامِ فَيَنْظُرُ فِيهَا ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ فِي كِتَابِهِ" هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ"،" يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ" فَتِلْكَ تِسْعُ سَاعَاتٍ، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْأَرْزَاقِ فَيُنْظَرُ فِيهَا ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ" يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ"،" كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ". قَالَ: هَذَا مِنْ شَأْنِكُمْ وَشَأْنِ رَبِّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ السَّلَامِ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مِكْرَزٍ - أَوْ عُبَيْدُ اللَّهِ عَلَى الشَّكِّ - لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہارے پروردگار کے پاس رات اور دن نہیں ہوتے ہیں، آسمانوں اور زمین کا نور، اس کی ذات کے نور کے فیض کی وجہ سے ہے، اور تمہارے دنوں کے حوالے سے، ایک دن اُس کی بارگاہ میں بارہ گھڑیوں کا ہوتا ہے، گزشتہ دن کے تمہارے اعمال، آج کے دن کے ابتدائی حصے میں اُس کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں، تو وہ تین گھڑیوں میں اُن کا جائزہ لیتا ہے اور جب وہ ان اعمال میں کوئی ایسی چیز پاتا ہے، جو اسے ناپسند ہو، تو یہ چیز اسے غضبناک کر دیتی ہے، اس کے غضب کے بارے میں سب سے پہلے عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں کو علم ہوتا ہے، وہ اپنے اوپر اس کا بوجھ پاتے ہیں، تو عرش کو اٹھانے والے عرش کے پردوں کو اٹھانے والے، دیگر مقرب فرشتے، اور تمام فرشتے سجدہ میں چلے جاتے ہیں، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام سینگ میں پھونک مارتے ہیں، تو ہر چیز اُن کی آواز سنتی ہے، پھر وہ سب تین گھڑیوں تک رحمن کی تسبیح بیان کرتے ہیں، یہاں تک کہ رحمان، رحمت سے بھر جاتا ہے، تو یہ چھ گھڑیاں ہو گئیں، پھر ”ارحام“ کو بلایا جاتا ہے، تو وہ تین گھڑیوں تک ان کا جائزہ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب میں موجود اس آیت سے یہی مراد ہے: ”وہی وہ ذات ہے، جو ارحام میں، تمہاری صورت بناتی ہے، جیسے وہ چاہتا ہے“۔
(ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ جسے چاہتا ہے، بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے، بیٹے دیتا ہے یا وہ مذکر اور مؤنث کے جوڑے بنا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے بانجھ رکھتا ہے، بے شک وہ علم والا، قدرت والا ہے“۔
(سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) تو یہ نو گھڑیاں ہو گئیں، پھر رزق لائے جاتے ہیں تو وہ تین گھڑیوں تک اُن کا جائزہ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”وہ جسے چاہتا ہے، کشادہ رزق عطا کرتا ہے، اور جسے چاہتا ہے، تنگی کا شکار کر دیتا ہے“۔ ”ہر دن میں اُس کی الگ شان ہے“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو یہ تمہارا اور تمہارے پروردگار کا معاملہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبد السلام ہے، امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں: یہ مجہول ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور عبداللہ بن مکرز نامی راوی کا ذکر شک کے ساتھ ہوا ہے، کہ شاید اس کا نام عبیداللہ ہے، تاہم میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8886»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 282 in Urdu