الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
212. بَابُ عَلَّامَةِ قَبُولِ الصَّلَاةِ .
نماز کی قبولیت کی علامت
حدیث نمبر: 2890
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الصَّلَاةُ ثَلَاثَةُ أَثْلَاثٍ: الطَّهُورُ ثُلُثٌ، وَالرُّكُوعُ ثُلُثٌ، وَالسُّجُودُ ثُلُثٌ، فَمَنْ أَدَّاهَا بِحَقِّهَا قُبِلَتْ مِنْهُ وَقُبِلَ مِنْهُ سَائِرُ عَمَلِهِ وَمَنْ رُدَّتْ عَلَيْهِ صَلَاتُهُ رُدَّ عَلَيْهَا سَائِرُ عَمَلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ قُلْتُ: وَالْمُغَيَّرَةُ ثِقَةٌ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِيمَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَيُسِيءُ رُكُوعَهَا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز کے تین حصے ہوتے ہیں طہارت ایک تہائی حصہ ہے رکوع ایک تہائی حصہ ہے، اور سجدہ ایک تہائی حصہ ہے، جو شخص نماز کے حق کے ہمراہ اس کو ادا کرتا ہے، اس کی طرف سے نماز قبول ہوتی ہے، اور اس شخص کے دیگر تمام اعمال بھی قبول ہوتے ہیں، اور جس شخص کی نماز مسترد کر دی جائے اس کے دیگر تمام اعمال بھی مسترد کر دیے جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق یہ روایت ”مرفوع“ ہونے کے طور پر صرف مغیرہ بن مسلم سے منقول ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مغیرہ نامی راوی ”ثقہ“ ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس مفہوم سے متعلق احادیث پہلے گزر چکی ہیں جو اس شخص کے متعلق باب میں گزری ہیں جو نماز مکمل نہیں کرتا اور رکوع ٹھیک طرح سے نہیں کرتا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2890]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 2890 in Urdu