الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
214. بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ وَصَلَاةِ الْجَالِسِ .
بیمار شخص کی نماز اور بیٹھے ہوئے شخص کی نماز
حدیث نمبر: 2900
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: دَخَلَ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَا: إِنَّ أُمَّ الْأَسْوَدِ أُقْعِدَتْ وَأَنَّهُ يُرْكِزُ لَهَا عَوْدَ الْمِرْوَحَةِ تَسْجُدُ عَلَيْهِ فَمَا تَرَى؟ قَالَ: إِنِّي لَأَرَى الشَّيْطَانَ يَعْرِضُ بِالْعُودِ، لِتَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ إِنِ اسْتَطَاعَتْ وَإِلَّا تُومِئُ إِيمَاءً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: علقمہ اور اسود سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ان دونوں نے عرض کی: اسود کی والدہ کو بٹھا دیا جاتا ہے پھر ان کے لئے ایک لکڑی رکھی جاتی ہے، جس پر وہ سجدہ کرتی ہیں تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ شیطان اس لکڑی کے در پے ہوتا ہے، اس عورت کو زمین پر سجدہ کرنا چاہیے اگر وہ اس کی استطاعت رکھتی ہو، ورنہ اسے اشارے کے ساتھ سجدہ کرنا چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2900]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، عبد الله بن مسعود الهذلي باب 9246»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 2900 in Urdu