الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
227. بَابُ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ قَبَلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
سفر کے دوران نماز سے پہلے یا بعد میں نوافل ادا کرنا
حدیث نمبر: 2994
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ السَّفْرَةَ جُهْدٌ وَتَفَلٌ فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلَّا كَانَتَا لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ سفر مشکل اور پریشانی کا باعث بنتا ہے، جب کسی شخص نے وتر ادا کرنے ہوں تو وہ دو رکعات ادا کر لے اگر وہ بیدار ہو گیا تو ٹھیک ہے ورنہ یہ دونوں (رکعات) اُس کے لئے ہوں گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2994]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2994]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 1594، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1410، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6435»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2994 in Urdu