الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
229. بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ .
اس گھڑی کا بیان جو جمعہ کے دن میں ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3015
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ قَالَ:" فِيهَا سَاعَةٌ لَا يَدْعُو الْعَبْدُ فِيهَا رَبَّهُ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ" قُلْتُ: أَيُّ سَاعَةٍ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ذَلِكَ حِينَ يَقُومُ الْإِمَامُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.
سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جمعہ کی نماز کے بارے میں آپ ہمیں حکم بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس (یعنی جمعہ کے دن) میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں بندہ اپنے پروردگار سے جو دعا مانگتا ہے پروردگار وہ دعا قبول کرتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ گھڑی کون سی ہے آپ نے فرمایا: وہ گھڑی جب امام کھڑا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3015]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3015]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3015 in Urdu