🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
235. بَابُ مَا يَفْعَلُ مِنَ الْخَيْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن بھلائی کے کون سے کام کرنے چاہیئں؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3030
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةَ إِلَّا عَبْدٌ أَوِ امْرَأَةٌ أَوْ صَبِيٌّ، وَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْوٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الْعَظِيمِ بْنِ رَغْبَانَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، وَأَبُو مَعْشَرٍ أَقْرَبُ إِلَى الضَّعْفِ، وَعَبْدُ الْعَظِيمِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالٰی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ ادا کرنا لازم ہے البتہ غلام یا عورت یا بچے کا معاملہ مختلف ہے، اور جو شخص دلچسپی کی کسی چیز یا تجارت کی وجہ سے اس سے بے نیازی اختیار کرے گا اللہ تعالی اس شخص سے بے نیازی اختیار کرے گا، اور اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اور لائق حمد ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبدالعظیم بن رغبان کی ابومعشر سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ابومعشر نامی راوی ضعیف ہونے کے زیادہ قریب ہے، اور عبدالعظیم نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3030]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 7853، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3030 in Urdu