🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابٌ مِنَ الْإِيمَانِ الْحُبُّ لِلَّهِ وَالْبُغْضُ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھنا ایمان کا حصہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 306
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّ عُرَى الْإِسْلَامِ أَوْثَقُ؟". فَقَالُوا: الصَّلَاةُ. قَالَ:" حَسَنَةٌ، وَمَا هِيَ بِهَا؟" قَالُوا: صِيَامُ رَمَضَانَ. قَالَ:" حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟" قَالُوا: الْجِهَادُ. قَالَ:" حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟" قَالَ:" إِنَّ أَوْثَقَ عُرَى الْإِيمَانِ أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ وَتُبْغِضَ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے دریافت کیا: اسلام کی کون سی رسی زیادہ مضبوط ہے؟ لوگوں نے عرض کی: نماز، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اچھی ہے، لیکن یہ مراد نہیں ہے، لوگوں نے عرض کی: رمضان کے روزے، آپ نے فرمایا: یہ بھی اچھے ہیں لیکن یہ مراد نہیں ہے، لوگوں نے عرض کی: جہاد کرنا، آپ نے فرمایا: یہ بھی اچھا ہے، لیکن یہ مراد نہیں ہے، پھر آپ نے فرمایا: اسلام کی سب سے مضبوط رسی یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھو اور اللہ کے لیے بغض رکھو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جسے اکثر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 286/4 أورده المؤلف فى زوائد المسند 118، أخرجه مسند أحمد برقم: 18053، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 54/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 306 in Urdu