🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3153
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَجِيءُ كُلَّ خَمِيسٍ فَيَقُومُ قَائِمًا لَا يَجْلِسُ فَيَقُولُ: لَا تَفْتِنُوا النَّاسَ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ، فَلَا يَطُولَنَّ عَلَيْكُمُ الْأَمَدُ وَلَا يُلْهِيَنَّكُمُ الْأَمَلُ، فَإِنَّ كُلَّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، أَلَا إِنَّ الْبَعِيدَ [ مَا لَيْسَ ] آتِيًا، وَإِنَّ مِنْ شَرَارِ النَّاسِ بَطَّالُ النَّهَارِ جِيفَةُ اللَّيْلِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ ہر جمعرات کے دن تشریف لاتے تھے، اور کھڑے ہو جاتے تھے وہ اس دوران بیٹھتے نہیں تھے وہ یہ فرماتے تھے تم لوگوں کو آزمائش کا شکار نہ کرو کیونکہ لوگوں میں ضعیف عمر رسیدہ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں، اور تمہاری توقعات طویل نہ ہو جائیں اور خواہشات تمہیں غافل نہ کر دیں کیونکہ جو چیز آنے والی ہے وہ قریب ہے، اور جو چیز دور ہے وہ نہیں آئے گی لوگوں میں سے برے لوگ وہ ہیں جو دن کے وقت بیکار (بے عمل) رہتے ہیں، اور رات کو مردار ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3153]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3153 in Urdu